تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے اپنے بال بچوں، اس کے ماں باپ اور تمام لوگوں سے زیادہ اسے محبوب نہ ہو جاؤں“ ۱؎۔
سنن نسائی حدیث: 5016 عربی حدیث: 5016

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے بیوی بچوں، اس کے مال اور تمام لوگوں سے زیادہ اسے محبوب نہ ہو جاؤں“۔
سنن نسائی حدیث: 5017 عربی حدیث: 5017

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے بال بچے اور اس کے ماں باپ سے زیادہ اسے محبوب نہ ہو جاؤں“۔
سنن نسائی حدیث: 5018 عربی حدیث: 5018

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top