حدیث مبارک 1
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی .کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صدقے نے مال میں کبھی کوئی کمی نہیں کی اور معاف کرنے سے اللہ تعالیٰ بندے کو عزت ہی میں بڑھاتا ہے اور کوئی شخص ( صرف اور صرف ) اللہ کی خاطر تواضع ( انکسار ) اختیار نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کا مقام بلند کر دیتا ہے ۔ “
صحیح مسلم حدیث: 6592 عربی حدیث: 2588

ویڈیو دیکھیں
حدیث مبارک 2
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :. ” کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟ ” انہوں ( صحابہ ) نے عرض کی : اللہ اور اس کا رسول خوب جاننے والے ہیں ۔ آپ نے فرمایا : ” اپنے بھائی کا اس طرح تذکرہ کرنا جو اسے ناپسند ہو ۔ ” عرض کی گئی : آپ یہ دیکھئے کہ اگر میرے بھائی میں وہ بات واقعی موجود ہو جو میں کہتا ہوں ( تو؟ ) آپ نے فرمایا : ” جو کچھ تم کہتے ہو ، اگر اس میں موجود ہے تو تم نے اس کی غیبت کی ، اگر اس میں وہ ( عیب ) موجود نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا ہے ۔ “
صحیح مسلم حدیث: 6593 عربی حدیث:

https://www.youtube.com/@islamicurdupakistan
